وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع
اسلام آباد( تر کیہ خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانگی سے قبل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، جس میں اہم وفاقی وزراء اور سینئر حکام شریک ہوں گے۔وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی صورتحال، دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔