وزیراعظم کی وزارتوں کو قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیٹا دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی وزارتوں کو قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیٹا دینے کی ہدایت

اسلام آباد ( تر کیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی وزارتوں میں قومی ڈیجیٹل پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو متعلقہ اعداد و شمار قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ مرکزی ڈیٹا مرکز سرکاری خدمات اور شہری سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تمام اداروں کا ڈیٹا ایک جگہ دستیاب ہونے سے معاشی منصوبہ بندی اور ترقی میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ وزارتوں کو ڈیجیٹل نظام میں منتقل کرنے سے بدعنوانی اور ادارہ جاتی بے ضابطگیوں کی روک تھام ممکن ہوگی۔ انہوں نے قومی سطح پر یکساں طبی ریکارڈ کی تیاری اور معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے شناختی کوڈ کے استعمال سے متعلق وزارت صحت کے اقدامات کو بھی سراہا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.