محسن نقوی کی گوتریس سے ملاقات، دہشتگردی و عالمی امن پر گفتگو
اسلام آباد ( ترکیہ خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی و علاقائی حالات، امن مشنز اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر گفتگو ہوئی۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ افغانستان میں 25 دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، جس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔ پاکستانی پولیس افسران اور اہلکار بھی اقوام متحدہ کی پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ امن مشنز میں پاکستان کے 181 اہلکار جانیں قربان کرچکے ہیں۔انتونیو گوتریس نے امن مشنز میں پاکستان کی مسلسل شرکت کو سراہتے ہوئے عالمی امن کیلئے اس کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ محسن نقوی نے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی معاونت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔