وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت
اسلام آباد( ترکیہ خبر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر گزشتہ رات ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسے حملے خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر صورتحال میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔