وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات

اسلام آباد( تر کیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ماریہ فرنانڈا نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کو ہمیشہ خصوصی اہمیت دیتا رہا ہے۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی آئندہ قیادت ادارے کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان فعال عالمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے، تاکہ دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ماریہ فرنانڈا نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خیرمقدم پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ علاقائی امن کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی فعال اور مؤثر شمولیت کی بھی تعریف کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.