پمز سانحہ؛ مصطفیٰ کمال نے استعفے کی تردید نہ کی

پمز سانحہ؛ مصطفیٰ کمال نے استعفے کی تردید نہ کی

اسلام آباد( تر کیہ خبر) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال سانحے کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ بھجوائے جانے سے متعلق سوال کی تردید نہیں کی۔ نجی ٹی وی میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے وزیراعظم کو اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفیٰ ارسال کیا تھا، تاہم وزیراعظم نے اسے منظور نہیں کیا؟ مصطفیٰ کمال نے اس کی تردید کرنے کے بجائے کہا کہ اگر آپ کو معلوم ہے تو مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں۔ کیااس معاملے پر وزیراعظم سے بات کرنی چاہیے؟، جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جہاں سے معلومات ملی ہیں، وہیں سے تصدیق کرلیں۔اس سے قبل مصطفیٰ کمال کہہ چکے ہیں کہ پمز سانحے پر انہوں نے خود کو احتساب کیلئے وزیراعظم کے سامنے پیش کردیا ہے اور وزیراعظم ان کے سربراہ ہیں، وہ جو فیصلہ کریں گے اسے قبول کریں گے۔واضح رہے کہ 26 اگست کو اسلام آباد کے پمز اسپتال کے شعبہ امراضِ نسواں میں آتشزدگی کے باعث نرسری میں موجود 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.