پیاس کی عالمی درجہ بندی میں بڑی کامیابی، دنیا کی 560ویں بہترین یونیورسٹی قرار
اسلام آباد( ترکیہ خبر)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پیاس) نے عالمی سطح پر ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔تازہ ترین کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں پیاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا بھر میں 560ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔یہ ادارے کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے کیونکہ پیاس نے اپنی سابقہ درجہ بندی 721 سے 730 کے درجے سے نمایاں بہتری کرتے ہوئے عالمی تعلیمی معیار میں اپنی پوزیشن مضبوط بنائی ہے۔اس کامیابی کے بعد پیاس پاکستان کی تیسری بہترین درجہ بندی رکھنے والی یونیورسٹی بن گئی ہے، جو ملکی تعلیمی اور تحقیقی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔