فلپائن( مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 8.2 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد خطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔یو ایس سونامی وارننگ سسٹم نے زلزلے کے فوراً بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی طور پر ادارے نے زلزلے کی شدت 7.3 بتائی تھی تاہم بعد میں اسے اپڈیٹ کر کے 8.2 کر دیا گیا۔زلزلے کے اثرات کے پیش نظر انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور امدادی ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں۔