پشاور میں قائداعظم نامی شہری کا شناختی کار ڈ بلاک، نادرا سے رجوع کا حکم
پشاور( تر کیہ خبر) پشاور ہائیکورٹ نے قائداعظم نامی شہری کے شناختی کارڈ بلاک ہونے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل بینچ نے قائداعظم نامی شہری کی جانب سے شناختی کارڈ کی بندش کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل تاجر ہیں اور ان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر نادرا کے ڈائریکٹر لیگل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہونے کی وجہ سے بند کیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے قائداعظم نامی شہری کو ہدایت کی کہ وہ نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔