ترکیہ خبر

پاکستان کی سفارتی کوششیں، ایران میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

پاکستان کی سفارتی کوششیں، ایران میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

 اسلام آباد( ترکیہ خبر)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ پائیدار جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، جس کے تحت اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ تہران میں جاری ہے۔اسلام آباد کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے ایرانی قیادت تک سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی خط اور وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام بھی پہنچایا۔اس سے قبل محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے امور زیر غور آئے۔پاکستان کی ان سفارتی کوششوں کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی اور فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنا بتایا جا رہا ہے۔