پاکستان کی خواتین بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں: احسن اقبال

پاکستان کی خواتین بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں مردوں کے ساتھ بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے برابر مواقع فراہم کر رہی ہے جبکہ ضلعی سطح پر جامعات کے نئے تعلیمی مراکز قائم ہونے سے لاکھوں بچیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور تعلیم تک آسان رسائی کو اڑان پاکستان منصوبے میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کاروباری قرضوں کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.