سندھ طاس معاہدے پر بھارت عمل کرے، پاکستانی سفیر کا مطالبہ

سندھ طاس معاہدے پر بھارت عمل کرے، پاکستانی سفیر کا مطالبہ

 اسلام آباد( تر کیہ خبر)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یکطرفہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔امریکی جریدے میں شائع مضمون میں بھارتی سفیر کے مؤقف کا جواب دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی تاریخ، مقصد اور اہمیت کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ستمبر 1960 کا یہ معاہدہ کسی رعایت یا یکطرفہ مہربانی کا نتیجہ نہیں بلکہ طویل مذاکرات کے بعد طے پانے والا قانونی معاہدہ ہے، جس کی پابندی دونوں ممالک پر لازم ہے۔معاہدے کے تحت بھارت کو راوی، بیاس اور ستلج جبکہ پاکستان کو سندھ، جہلم اور چناب کے پانیوں پر حقوق حاصل ہیں۔ پاکستانی سفیر نے بھارت کا یہ الزام بھی مسترد کیا کہ پاکستان اس کے پن بجلی منصوبوں میں رکاوٹ بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت بھی واضح کرچکی ہے کہ مغربی دریاؤں پر پن بجلی منصوبے معاہدے میں مقرر حدود کے مطابق ہونے چاہئیں۔ تنازع حل کرنے کے لیے قانونی طریقہ اختیار کرنا رکاوٹ نہیں بلکہ معاہدے کے تحت پاکستان کا حق ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.