عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا پاکستان نے خیرمقدم کردیا
اسلام آباد( تر کیہ خبر) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت معاہدے کی مکمل پاسداری کا پابند ہے۔حکومت پاکستان کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی شرائط کے تحت بھارت پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن اور ان کے آپریشن میں من مانی تبدیلی نہیں کرسکتا۔ عالمی ثالثی عدالت نے بھی اپنے فیصلے میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق عبوری اقدامات جاری کیے ہیں۔فیصلے کے مطابق بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ عالمی قوانین کی روشنی میں بھی بھارت یک طرفہ طور پر معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا۔پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ نہ ختم ہوا ہے اور نہ ہی اس کے تحت جاری انتظامی و عملی معاملات معطل ہوئے ہیں۔