پاکستان کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا مطالبہ

اسلام آباد( ترکیہ خبر) پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام متعلقہ فریق ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئے تنازع یا تصادم میں کسی بھی فریق کا مفاد نہیں، جبکہ خطے میں دیرپا امن کے لیے مسلسل رابطے، بامعنی مذاکرات اور سفارت کاری ہی مؤثر راستہ ہیں۔ترجمان کے مطابق تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر عمل کریں، کیونکہ یہ معاہدہ خطے اور اس سے باہر باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تمام تنازعات کے پرامن سفارتی حل کے لیے اپنا تعمیری کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.