پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشق
راولپنڈی( تر کیہ خبر) پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشق ’’ایٹرنل برادرہُڈ-5‘‘ ازبکستان میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان سمیت 5 ممالک کے دستوں نے حصہ لیا۔کثیرملکی مشق 13 سے 25 ستمبر 2026 تک جاری رہی، جبکہ قازقستان نے مبصر ملک کی حیثیت سے شرکت کی۔مشق کا مقصد شریک ممالک کی اسپیشل فورسز کے درمیان تعاون، باہمی رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس دوران مختلف جدید فوجی آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں سے متعلق عملی تجربات اور معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔شرکت کرنے والی اسپیشل فورسز نے مختلف سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے تجربات بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے، جبکہ جدید آپریشنز کے حوالے سے باہمی تربیت اور رابطہ کاری کو فروغ دیا گیا۔’’ایٹرنل برادرہُڈ-5‘‘ مشق کو شریک ممالک کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون، باہمی اعتماد اور فوجی تعلقات کے استحکام کی عکاس قرار دیا گیا ہے۔ کثیرملکی مشق کے ذریعے اسپیشل فورسز کی مشترکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی رابطہ کاری میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی گئی۔