آزاد کشمیر کونسل کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے

آزاد کشمیر کونسل کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے

مظفرآباد( تر کیہ خبر) آزاد جموں و کشمیر کونسل کی خالی ہونے والی 4 نشستوں پر انتخابات کیلئے امیدوار کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں گے، جبکہ کونسل کی ان نشستوں پر انتخاب 12 اکتوبر 2026 کو ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 4 میں سے 3 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مظفرآباد سے چودھری منظور احمد، میرپور سے چودھری سعید اور باغ سے مشتاق احمد منہاس مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کی نشست کیلئے چودھری لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کیا ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار کل کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے، جبکہ 4 خالی نشستوں کیلئے پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.