بغیر ویزا مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی سخت کرنے کا فیصلہ

بغیر ویزا مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) وفاقی وزارتِ داخلہ نے ملک میں مؤثر اور کارآمد ویزا کے بغیر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق 10 جولائی 2026 سے ایسے تمام افغان شہریوں کو، جو بغیر درست ویزا پاکستان میں مقیم ہوں گے، گرفتار کیا جائے گا۔اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری اور ملک بدری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔حکام کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں اور گرفتار افراد کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ وزارتِ داخلہ کو ارسال کی جائے۔مراسلے کے مطابق غیر قانونی قیام کے خلاف ملک گیر مہم کا باقاعدہ آغاز 10 جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.