پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات مسترد کردیے

پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد( تر کیہ خبر) پاکستان نے بھارت میں ہونے والی بعض گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پراپیگنڈا پاکستان کے خلاف بھارت کی منفی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد بھارت کو درپیش اندرونی سیکیورٹی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے، جبکہ خود بیرونِ ملک دہشتگردی کی سرپرستی اور دہشتگرد عناصر کی معاونت میں ملوث رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کی تخریبی سرگرمیوں سے متعلق متعدد بار شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کر چکا ہے اور بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھی بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.