شام کی خودمختاری اور تعمیرِ نو کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ

شام کی خودمختاری اور تعمیرِ نو کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد( تر کیہ خبر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، شام کی تعمیرِ نو اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گولان کی پہاڑیوں کے معاملے پر بھی شام کے مؤقف کی حمایت کرے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور شام کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور انسانی وسائل سمیت عملی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کو بھی عوامی روابط کے لیے اہم قرار دیا۔شامی وزیر خارجہ نے صدر احمد الشرع کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں اور شام کی سیاسی صورتحال اور تعمیرِ نو سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر احمد الشرع کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.