ترکیے خبر

پاکستان کا امن کے لیے سفارت کاری جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا امن کے لیے سفارت کاری جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد( ترکیہ خبر) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی، جہاں خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر غور کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔اجلاس میں اسحاق ڈار نے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مکالمہ ہی پائیدار امن کی بنیاد ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ علاقائی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور ضرورت کے مطابق سفارتی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔