شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کیلئے معطل، قراقرم کا روٹ تبدیل

شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کیلئے معطل، قراقرم کا روٹ تبدیل

لاہور( تر کیہ خبر) لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ریلوے کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ایکسپریس لاہور سے فیصل آباد کے راستے کراچی تک چلائی جاتی ہے، تاہم قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن متاثر ہوا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جا رہی تھی، جس کی سروس عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔دوسری جانب لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ ٹرین فیصل آباد کے بجائے ساہیوال کے راستے کراچی روانہ کی جا رہی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.