پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی پروازوں پر پابندی 24 ستمبر تک برقرار

پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی پروازوں پر پابندی 24 ستمبر تک برقرار

اسلام آباد( تر کیہ خبر) پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے، جس کے تحت پابندی 24 ستمبر تک نافذ رہے گی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئر لائنز، لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا ان کے زیرِ انتظام کمرشل اور فوجی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندی 18 اگست سے نافذ ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کا سلسلہ 23 اپریل 2025 سے جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے اب تک 16واں نوٹم جاری کیا جاچکا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.