ترکیہ خبر

پاکستان امن کیلئے سفارت کاری پر کاربند، وزیراعظم کا دوٹوک پیغام

پاکستان امن کیلئے سفارت کاری پر کاربند، وزیراعظم کا دوٹوک پیغام

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پیچیدہ سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان دنیا میں امن کے فروغ کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں جب دنیا کو مختلف سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کیلئے مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دے رہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات، باہمی تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کا حامی رہا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کی ثالثی کی کوششیں بھی انہی اصولوں کے تحت جاری ہیں اور ملک عالمی امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔