فلسطینی مسئلہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ناممکن، پاکستان

فلسطینی مسئلہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ناممکن، پاکستان

 اسلام آباد( تر کیہ خبر) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ ختم ہوئے بغیر مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو کسی بڑے تنازع میں شامل کرنے کی کوششیں باعث تشویش ہیں۔پاکستانی مندوب نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں مستقل امن کے لیے فلسطینی مسئلے کا منصفانہ حل ضروری ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.