پاکستان کا نفرت انگیزی کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون پر زور
اسلام آباد( ترکیہ خبر)پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے نفرت انگیز تقاریر کے تدارک کے لیے عالمی اقدامات پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا بعض معاشروں میں امتیازی سلوک اور محرومی کو بڑھا رہا ہے، جبکہ نفرت انگیز تقاریر سماجی ہم آہنگی اور عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔عاصم افتخار نے اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے مجوزہ لائحہ عمل کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔