پاکستان، برازیل کا سفارتی رابطے اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ مورو ویئیرا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برازیلی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے عالمی امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے بھی اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔اسحاق ڈار نے عالمی جنوب کے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں برازیل کے کردار کو سراہا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں جانب سے ایک دوسرے کے وزرائے خارجہ کو دورۂ پاکستان اور برازیل کی دعوت بھی دی گئی۔