پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی سنبھال لی

اسلام آباد( تر کیہ خبر)پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 2026-27 کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی، جس میں سیکریٹری جنرل نے پاکستان کو تنظیم کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے تنظیم کی سربراہی کے لیے پاکستان کی ترجیحات اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی ترجیحات کی حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور تنظیم کے سیکریٹریٹ نے چیئرمین شپ کی مدت کے دوران باہمی رابطے اور تعاون مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی موجود تھے۔فریقین نے پاکستان کی سربراہی کے دوران تنظیم کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.