پاکستان کا سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان
اسلام آباد( تر کیہ خبر)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان حوثیوں کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔سلامتی کونسل کے یمن کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی اور یمن کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ باب المندب میں حملوں کے نتیجے میں عالمی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب یمنی مندوب نے عالمی برادری سے حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا اور ان کی جارحانہ کارروائیوں کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔