ترکیہ خبر

پاکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد( ترکیہ خبر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور کثیر الجہتی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔