پاکستان اور شام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور شام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( تر کیہ خبر) شام کے وزیر خارجہ و تارکین وطن اسعد حسن الشیبانی کا پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل ہوگیا۔ دورے کے دوران پاکستان اور شام نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق 19 اور 20 اگست 2026 کو ہونے والے دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور شامی وزیر خارجہ کے درمیان تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ دونوں جانب سے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باقاعدہ ادارہ جاتی رابطوں کو فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، عوامی روابط مضبوط کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شامی وزیر خارجہ نے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات، وزیر تجارت اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور شام کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مستقبل میں دوطرفہ تعاون کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.