ترکیہ خبر

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمتی پیش رفت کا خیرمقدم

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمتی پیش رفت کا خیرمقدم

اسلام آباد( ترکیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور اسے خطے میں استحکام کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔بیان کے مطابق سوئس وزیر خارجہ نے سفارتی روابط کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے اور عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے باہمی مشاورت اور سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ترجمان کے مطابق فریقین نے آئندہ پیش رفت پر قریبی رابطے میں رہنے اور مذاکراتی عمل کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔