راولپنڈی( ترکیہ خبر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق “شیک ہینڈز-” تربیلا میں شروع ہو گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دو طرفہ مشق دو ہفتوں تک جاری رہے گی جس میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن آرمی کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کے ذریعے دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ترجمان کے مطابق مشق میں شریک دستے انسداد دہشت گردی کارروائیوں سے متعلق اپنے عملی تجربات اور مہارت کا تبادلہ کریں گے، جس سے باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق “شیک ہینڈز-” تربیلا میں شروع
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان