اسلام آباد( ترکیہ خبر)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان سٹریٹجک استحکام سے متعلق 16 واں مشاورتی اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا، جس میں دوطرفہ تعاون اور عالمی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی مشترکہ صدارت روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری طاہر حسین اندرابی نے کی۔مشاورتی اجلاس میں عالمی سلامتی، اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک نے بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ روس پاکستان مشاورتی گروپ کا 17 واں اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔