پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( تر کیہ خبر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتوک سری سیف الدین نصر بن اسماعیل نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں تجارت، معیشت، قانونی معاونت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور بھی زیر بحث آئے۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کیلئے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.