پاکستان اور ایران کا تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک ایران تعلقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور حالیہ امن پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر ایرانی ہم منصب کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پیش رفت ایران کی حکومت اور قیادت کی سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.