پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جراتمند قیادت کا نتیجہ ہے: صدر، وزیراعظم

پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جراتمند قیادت کا نتیجہ ہے: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد( تر کیہ خبر) صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جراتمند قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔یوم پاک فضائیہ پر اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ہمارے شاہینوں نے ثابت کردیا کہ دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اور مزید ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یوم فضائیہ پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اور برتری کا لوہا منوایا ہے۔ یہ ممتاز ادارہ قربانی، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ ستمبر میں شاہینوں نے کامیابی سے فضائی حدود کا دفاع کیا، جبکہ گزشتہ سال مئی میں پاکستان نے جارح دشمن کو شکست دی۔ پاک فضائیہ نے پاک افواج کی دیگر سروسز کے ساتھ مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک بار پھر تعداد میں کم ہوتے ہوئے بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.