آپریشن شعبان: مزید 4 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 83 ہو گئی

آپریشن شعبان: مزید 4 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 83 ہو گئی

کو ئٹہ( ترکیہ خبر)بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی میں مزید 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 121 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ذرائع نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.