ناروے کی مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی کی تجویز
اوسلو (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے مظالم کے پیش نظر ناروے میں اسرائیلی آبادکاروں سے تجارتی روابط پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔مجوزہ تجارتی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔ ناروے کی تجویز میں مشرقی یروشلم کی 14 اسرائیلی بستیوں کے علاوہ مغربی کنارے کی 265 بستیوں سے بھی تجارت روکنے کی بات کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اسرائیلی بستیوں سے ہونے والی تجارت میں زرعی پیداوار سمیت مختلف اشیاء شامل ہیں۔