آبنائے ہرمز پر خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قالیباف

آبنائے ہرمز پر خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قالیباف

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی اہم ترین تزویراتی طاقت ہے اور تہران اس آبی گزرگاہ پر اپنی خودمختاری سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے کہا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں سمندری خدمات کی فیس سے 60 روزہ عارضی استثنا دیا گیا ہے، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایران اپنے مؤقف میں کسی قسم کی نرمی اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی علاقائی سمندری حدود کا حصہ ہے اور ایران اس معاملے پر اپنے موقف پر قائم رہے گا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق آبنائے ہرمز ایران کے لیے انتہائی اہم تزویراتی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ اس کے انتظامی اور قانونی امور کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان اتفاق رائے بھی پایا جاتا ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.