ترکیہ خبر

نیویارک شپ یارڈ دھماکہ، 16 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

نیویارک شپ یارڈ دھماکہ، 16 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں شپ یارڈ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک اور دھماکا ہوگیا، جس سے مزید نقصان اور زخمی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔