خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈشیڈنگ کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈشیڈنگ کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

پشاور ( تر کیہ خبر) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی یقین دہانی کرادی، جبکہ صوبے میں ٹرانسفارمر کی بنیاد پر بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے توانائی مسائل کے مستقل حل کے لیے وفاقی اور صوبائی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر پیٹرولیم اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے شرکت کی۔مجوزہ نظام کے تحت پورے فیڈر کے بجائے انفرادی ٹرانسفارمرز کی بنیاد پر بجلی کی فراہمی اور لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔ اس اقدام سے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف مل سکے گا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنے اور عوام کو بجلی کی فراہمی میں سہولت دینے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔اجلاس میں صوبے کے توانائی مسائل حل کرنے اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی قیادت نے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.