ترکیہ خبر

بیرون ملک میڈیکل تعلیم پر نئی پابندیاں، طلبہ کیلئے سخت شرائط نافذ

بیرون ملک میڈیکل تعلیم پر نئی پابندیاں، طلبہ کیلئے سخت شرائط نافذ

اسلام آباد( ترکیہ خبر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے نئی سخت شرائط اور اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت غیر ملکی میڈیکل تعلیم شروع کرنے سے قبل کونسل میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر نگرانی ہونے والے ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ امتحان پاس کیے بغیر کسی بھی طالب علم کو بیرون ملک میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد میڈیکل تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور غیر معیاری اداروں میں داخلوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے تاکہ مستقبل میں پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔