واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔امریکی اخبار “وال اسٹریٹ جرنل” کی رپورٹ کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق اپنے جواب میں محدود مدت کے لیے یورینیم افزودگی روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم امریکا کی طویل المدتی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے ایران سے 20 سال تک یورینیم افزودگی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے تہران نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔ذرائع کے مطابق ایران نے اپنے ردعمل میں مرحلہ وار جنگ بندی، آبنائے ہرمز کو بتدریج کھولنے اور آئندہ 30 دن کے اندر نئے مذاکرات کے آغاز کی تجویز بھی دی ہے۔اخبار کے مطابق ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ اگر پابندیاں ختم کی جائیں اور بحری ناکہ بندی میں نرمی کی جائے تو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے۔
ایران و امریکا کے درمیان سفارتی پیش رفت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں