شام میں ترک فوجی اڈہ قبول نہیں، نیتن یاہو کی دھمکی
تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شام میں ترکیہ کو فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔اپنے بیان میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے سے خبردار کیا تھا، تاہم ان کے مطابق انقرہ نے اسرائیلی انتباہ کو نظرانداز کردیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل شام میں ترک فوج کی موجودگی کو جنوب کی جانب پھیلنے کی اجازت نہیں دے گا، کیونکہ وہاں ترک فوج کی موجودگی اسرائیل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔