نیتن یاہو ترکیے سے بے مقصد جنگ کا خطرہ مول لے رہے ہیں:اسرائیلی اخبار
تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اخبار نے وزیراعظم نیتن یاہو کو شام میں فضائی اڈے پر حملے کے فیصلے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کو ترکیے کے ساتھ غیر ضروری جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ، لبنان یا مغربی کنارے کے بجائے شام میں ترکیے کے ساتھ نیا محاذ کھولنے کا راستہ اختیار کیا ہے، جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ترکیے کے خلاف اسرائیلی بیانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں نیتن یاہو کے اس مؤقف کا حوالہ دیا گیا کہ حملے کا مقصد خطے میں ترکیے کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو روکنا تھا۔ تاہم ترکیے اور امریکا نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔