مظفرآباد ( ترکیہ خبر) پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دفتر سے سب مشین گن، بارہ بور رائفل اور پستول برآمد ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ دفتر کو مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے خدشات کے باعث سیل کیا گیا۔حکام کے مطابق اسلحہ کی برآمدگی کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ صورتحال کی نوعیت اور پس منظر کا تعین کیا جا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری نگرانی اور اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔