مجتبیٰ خامنہ ای نے 6 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرری کردی

مجتبیٰ خامنہ ای نے 6 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرری کردی

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اہم اداروں میں 6 اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی تعیناتیاں جنرل اسٹاف، پاسداران انقلاب اور بسیج فورس میں کی گئی ہیں۔احمد وحیدی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاسداران انقلاب کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مصطفیٰ ایزدی ان کے نائب ہوں گے۔ریئر ایڈمرل علی عظمایی کو پاسداران انقلاب کی بحریہ اور حسین طائب کو بسیج فورس کی قیادت سونپی گئی ہے۔ اسی طرح میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری ان کے نائب ہوں گے۔سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر اور ڈاکٹر محسن رضائی کو سپریم قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ بھی مقرر کردیا ہے


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.