ترکیہ خبر

محسن نقوی اور امریکی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن و سفارتکاری پر تبادلہ خیال

محسن نقوی اور امریکی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن و سفارتکاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور سفارتی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد اور تنازع کے پائیدار حل کے لیے سفارتی رابطوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آئے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مسئلے کے پرامن حل کے لیے ہر سطح پر کوششیں کر رہے ہیں اور فریقین کو سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے۔امریکی سفیر نے خطے میں امن کے قیام اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔