تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جلوسِ جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جلوسِ جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے اہلِ خانہ کا جلوسِ جنازہ تہران میں جاری ہے، جس میں لاکھوں سوگوار شریک ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق جلوس امام خمینی گرینڈ مصلیٰ سے شروع ہوا، جہاں گزشتہ دو روز سے رہبرِ اعلیٰ کی میت عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 سے 12 گھنٹے جاری رہنے والا یہ جلوس 10 کلومیٹر طویل راستے سے گزرے گا، جس میں دماوند اسٹریٹ، امام حسین اسکوائر، انقلاب اسٹریٹ، انقلاب اسکوائر، آزادی اسٹریٹ، آزادی اسکوائر اور شہید لشگری ہائی وے شامل ہیں، جبکہ جلوس مہر آباد بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔حسن حسن زادہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن انداز میں آزادی اسکوائر پہنچیں تاکہ جلوس کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں آخری رسومات کے بعد میت کو قم منتقل کیا جائے گا، پھر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جبکہ آخری تدفین مشہد میں کی جائے گی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.