میامی میں کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک
میامی( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر میامی میں کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 60 گاڑیاں کارروائی میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والا کارگو طیارہ پورٹو ریکو سے میامی پہنچا تھا۔